اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کی اسلام آباد بار کی درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی، اس فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا اور پچیس مئی کے عدالتی احکامات کو نہیں مانا، انہوں نے لکھا کہ میں اس بات سے آمادہ نہیں عمران خان کے خلاف کارروائی کے لئے عدالت کے پاس مواد موجود نہیں، میری رائے میں عمران خان نے عدالتی حکم کی حکم عدولی کی، انہوں نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی اور لکھا کہ ان سے پوچھا جائے کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟