پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نے وزٹ ویزا ہولڈرز کے 4 شہروں کے سفر پر پابندی عائد کر دی

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی ) 9 جون سے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کا جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کے لئےسفر پر پابندی عائد کردی گئی، روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی خبر کے مطابق پابندی موسم حج کی وجہ سے 9 جون سے 9 جولائی تک رہیگی، تمام ٹریول ایجنسیوں کو وزٹ ویزہ

مسافروں کو جدہ، مدینہ منورہ ، ینبع اور طائف ایئرپورٹ کیلئے ٹکٹ جاری نا کرنے کی ہدایت کی گئی، وزٹ ویزہ مسافر ریاض، دمام ائیرپورٹ سے سعودی عرب داخل ہوسکیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔حج برائے سال 2022 کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی ہے، عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…