گوجرانوالا (این این آئی)گوجرانوالا میں شہریوں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے مبینہ چور قرار دے کر نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے لوہیانوالا بائی پاس کے قریب اشرف نامی نوجوان پیٹرول پمپ کے باہر ایک موٹر سائیکل کے قریب
کھڑا تھا کہ لوگوں نے چور سمجھ کر پکڑ لیا۔ مشتعل افراد اسے پیٹرول پمپ پر لے گئے اور رسیوں سے باندھ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اور نوجوان کو مشتعل شہریوں سے چھڑانے کی بجائے خود بھی تشدد شروع کردیا۔بعد ازاں زخمی کو حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے گاڑی میں ہی گھماتے رہے، حالت زیادہ بگڑنے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے قبل ہی اشرف دم توڑگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث تین نامزد ملزمان سمیت 14افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، غفلت برتنے والے اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق جاں بحق اشرف کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔ گوجرانوالا کے علاقے لوہیانوالا بائی پاس کے قریب اشرف نامی نوجوان پیٹرول پمپ کے باہر ایک موٹر سائیکل کے قریب کھڑا تھا کہ لوگوں نے چور سمجھ کر پکڑ لیا۔ گوجرانوالا میں شہریوں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے مبینہ چور قرار دے کر نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا۔ دوسری طرف ورثا نے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف بے قصور ہے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔