جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار اور انکی ٹیم کے گرد شکنجہ سخت ،پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پر بجلیاں گرادیں

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کے منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے منصوبوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور متعلقہ حکام کیخلاف گھیرا سخت کرنے کیلئے آئندہ چند روز میں سمن جاری کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کی مبینہ کرپشن کے منصوبوں پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف کیس میں صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ سمیت دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ آئین میں گنجائش نہیں ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعلی سے حلف لے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں گورنر کی بجائے وفاقی حکومت کو فریق بنانا زیادہ ضروری ہے۔لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیل میں ترمیم کرکے صدر اور گورنر کو فریق بنائیں، ہم صدر اور گورنر کو بھی سننا چاہتے ہیں۔ بینچ نے اپیلوں پر کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…