جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اٹلس ہنڈا کمپنی نے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اٹلس ہنڈا کمپنی نے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جون سے ہوگا، دیگر تمام کمپنیوں نے بھی قیمتوںمیں اضافے کا اعلان کردیا جو رواں ماہ کی مختلف تاریخوں سے ہوگا۔سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپے

کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70کی قیمت جو اس وقت ایک لاکھ2ہزار900روپے ہے یکم جون سے ایک لاکھ 6ہزار500روپے ہوجائے گی۔سی ڈی 70ڈریم کی قیمت اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار روپے 500روپے ہو گی ۔نئی قیمتوں کے مطابق پرائڈر کی قیمت بھی ایک لاکھ 39ہزار900روپے سے بڑھ کرایک لاکھ44ہزار 900روپے ہوجائے گی۔سی جی 125کی قیمت میںبھی5ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے اس کی اس کی قیمت ایک لاکھ 68ہزار500روپے ہوجائے گی، سی جی 125ایس کی قیمت 5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98ہزار500روپے اور سی بی 125ایف کی قیمت 2لاکھ 53ہزار900روپے ہوجائے گی۔سی بی150ایف کی قیمت 3لاکھ 8ہزار900روپے اور سی بی 150ایف سلور9ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3لاکھ 12ہزار 900روپے تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز سے ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یکم جون کو ہونے والی قیمتوں کا اضافہ چوتھا اضافہ ہوگا۔

دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ سے ہنڈا کے ساتھ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھا جارہی ہیں۔دیگر کمپنیوں میں پاک اسٹار آٹو موبائ(تیز رفتار)نے بھی 100سی سی اور 150سی سی موٹر سائیکل لوڈرکے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 7ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق 200سی سی آٹو رکشہ لوڈر کے تمام ماڈلز کی قیمت 10ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو کہا گیا ہے کہ خام مال،امریکی ڈالر مہنگا ہونے،پٹرولیم مصنوعات،ٹرک وگاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن لاگت اور پارٹس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر 5جون سے قیمتیں بڑھا ئی جارہی ہیں۔ڈی ایس موٹرز (یونیک)نے بھی5جون سے یو ڈی 125سی سی کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

یونائیٹیڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی یونائیٹڈ 70سی سی،100سی سی اور125سی سی کے تمام ماڈلز کی قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق 6جون سے ہوگا،روڈ پرنس نے بھی تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 7جون سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…