بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان سے منسلک مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سدھو موسے والا کا شمار بھارتی پنجاب کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا جن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیوں کی

لمبی قطار ان کی عالیشان طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے تو آئیے ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی، سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی۔اس کے علاوہ ان کے پاس ٹویوٹا فورچینور، جیپ ، رینج روور، اسوزی، ڈی میکس اور مسٹنگ جیسی مہنگی ترین گاڑیاں موجود تھی ۔گلوکار کے پاس موٹر بائیکس کلیکشن میں رائل انفیلڈ بلٹ سمیت دوسری کئی مہنگی ترین موٹر بائیکس موجود تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے تھی اور وہ ہر اسٹیج شو کے 18 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے۔گاڑیوں کے علاوہ سدھو جیولری اور پیسوں کے حوالے سے بھی اچھے خاصے اثاثوں کے مالک تھے، ان کی ملکیت میں 5 لاکھ روپے نقدی رقم ، اکاؤنٹس میں 18 کروڑ اور 18 لاکھ مالیت کی زمین موجود ہے۔واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…