پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے تمام قومی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

اور پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو مسترد کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹس کے مطابق ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔اس سے قبل این آئی ایچ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک میں بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق رپورٹس ‘غلط’ تھیں اور قومی اور صوبائی صحت کے حکام سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے چوکس رہیں۔دریں اثنا گزشتہ ہفتے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ حکومت نے وائرس کی بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس آرڈر کردی ہیں جو جلد پہنچ جائیں گی، ملک کے داخلی مقامات پر عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…