پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پولیس میں 1777 ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے شرائط انتہائی نرم کردی گئیں

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیور کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے شرائط انتہائی نرم کردی گئی ہیں۔اب پیشہ ورانہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے 28 سال کی عمر تک کے امیدوار بھی پولیس ڈرائیور بھرتی ہوسکتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق روں سال کے اوائل میں کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیورز کی آسامیوں پر بھرتی کی پیشکش اخبارات میں مشتہر کی گئی تھی۔جس پر اگرچہ بڑی تعداد میں امیدوار سامنے آئے تھے، تاہم امیدوار کے پاس لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل یعنی ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی ایک انتہائی سخت شرط لازم ہونے کی وجہ سے صرف 62 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔اس پر یہ شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھرتیاں دوبارہ مشتہر کی گئیں اور ان پر درخواستیں وصول بھی کی جارہی ہیں۔کراچی پولیس آفس ذرائع کے مطابق اب امیدوار کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے، امیدوار کے پاس عام ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔بھرتی میں اہل قرار دیے گئے امیدواروں کو دوران تربیت محکمہ پولیس ایل ٹی وی لائسنس بنوا کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…