جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عنقریب صدر وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کہے گا سامراجی خواہشیں چکنا چور ہو جائیں گی ‘ شیخ رشید کا انکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو شہباز شریف 50 روپے کے عدالتی سٹامپ کی گارنٹی پر 4 سال میں اپنے بھائی کو واپس نہ لا سکا وہ قوم کو کیا دے گا، سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جارہی ہے ،بھارت سے تجارت اورایران اور چین سے فاصلے پیدا ہونے والے ہیں ،عنقریب وہ وقت آئے گا جب صدر ان سے اعتماد کے ووٹ کے لیے کہے گا

جس سے سامراجی خواہشیں چکنا چور ہو جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک نے اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنا لیا ہے دوسرے نے وزیرخارجہ اور تیسرے نے وزیر مواصلات بنا لیا ہے،یہی تین سیاسی چوہوں کا آپس میں اتحاد تھا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری سے مررہا ہے جس سے اب ان کو کوئی غرض نہیں، قوم کو گولی سے،لاٹھی سے اور آنسو گیس سے دبانے کے لیے راناثنااللہ جیسے اجرتی قاتل کرائے پر رکھ لیے گئے ہیں ،اب ان کا مسئلہ 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نہیں ہے بلکہ اپنے کیس نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف سے ختم کروانا ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت پر قائم حکومت کسی وقت بھی دھڑم سے گرجائے گی۔ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست اور ووٹ سے دور رکھنا قومی بددیانتی ہے جس پر 2018 میں سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، اوورسیز پاکستانیز کا ووٹ کا حق دلانے کے لیے میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں،جب اسمبلی کا ممبر 20 اور 25 کروڑ میں بک رہا ہو ایسے موقع پر اوورسیز پاکستانی ہی جمہوریت کو کسی بڑے حادثے سے بچا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ابھی پٹرول اور بجلی میں اضافے کی پہلی قسط آئی ہے، 5 سے 25 جون تک دوسری قسط بھی آ جائے گی ،لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے اور غلامی کی زنجیریں توڑیں گے، حکومت کا جانا ناگزیر ہے ،ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت 22 کروڑ لوگوں کی ترجمانی نہیں کرسکتی ،عنقریب وہ وقت آئے گا جب صدر ان سے اعتماد کے ووٹ کے لیے کہے گا جس سے سامراجی خواہشیں چکنا چور ہو جائیں گی،ایک ووٹ کی اکثریت صرف غلامی کے سامراجی فیصلوں پر عمل در امد کے لیے دی گئی ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…