جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو ڈالر دینے والے کون کونسے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالر دینے والے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں، سعودیہ، دبئی اور دیگر ممالک کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی خبر میں

مفتاح اسماعیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک جو پہلے پاکستان کو ڈالر فراہم کرتے تھے اب بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں اور ہم سے کہتے ہیں کہ ہمیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔بلومبرگ کی خبر کے مطابق مفتاح اسماعیل کہتے ہیں سعودی عرب، دبئی اوردوسرے ملکوں سے بات کی تو وہ مشروط طر پر رقم دینے کو تو تیار ہوگئے مگر کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان جون میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے کا اضافہ جبکہ دوسری جانب ملک میں غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، جس کے بعد ورلڈبینک اورایشائی ترقیاتی بینک بھی رقم دیں گے۔وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں نجکاری پر کوئی بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…