اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں مسافر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/کراچی (این این آئی)ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈائون زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا جناح ہسپتال میں میڈیکل کروایا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم ملتان جائیں گی اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹرین انتظامیہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اورنگی ٹائون کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ،واقعہ میں ملوث ٹرین کے عملے کے خالاف خاتون کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون (ف) جس کا سسرال مظفر گڑھ میں ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفر گڑھ پہنچی،27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اسٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا۔ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کیا، ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تو نجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نیخاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سی بوگی کی برتھ لے کر دے سکتا ہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی، اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…