اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف، سمیع ابراہیم ، معید پیرزادہ ، عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے صحافیوں کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ
کیا بات ہے کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتی ہیں۔بلوچ سٹوڈنٹس کو ڈنڈے مارے گئے ، کسی کو کچھ نہیں معلوم ، سب اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اسلام آباد سے صحافی کو اٹھا لیا گیا ، ابھی تک اٹھانے والوں کا سراغ نہیں ملا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ سب سیاسی جماعتوں کے لیڈران آپسی لڑائی میں مصروف ہیں ، پاکستان کے مسائل کچھ اور ہیں ۔دوسر ی جانب وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایاگیاکہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج پیر کو ہی بنادیا جائے گا۔ شیری مزاری کی گرفتاری کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور درخواست گزار ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سمری بھیج دی ہے ،امید ہے آج پیر کو ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائیگا ۔ بعد ازں کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔



















































