جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کونسی پارٹی سب سے آگے

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل نتائج آنے کا سلسلہ شروع ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں آزاد امیدواروںسمیت جمعیت علماء اسلام ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی ،بی این پی مینگل اور بی اے پی کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی، تفصیلات کے مطابق اتوار کو

بلوچستان کے 32اضلاع کی 7میونسپل کارپوریشنز، 838یونین کونسلز، 5345دیہی ، 914شہری وارڈز میںبلدیاتی انتخابات کے تحت صبح 8سے شام 5بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا ابتدائی نتائج کے مطابق سب سے زیاد آزاد امیدوار کامیاب رہے جنہوں نے صوبے کے کم وبیش ایک ہزار سے حلقوں کامیاب رہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے کے بھی امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ژوب میں 6نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب جبکہ مسلم لیگ(ن) ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخوامی عوامی پارٹی 4،4نشستیں ،عوامی نیشنل پارٹی 2جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک نشست حاصل کرسکی،تربت میں نیشنل پارٹی کے 30امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی عوامی نے 10،بی این پی مینگل نے 3،جمعیت علماء اسلام ایک جبکہ دو آزاد امیدوارکامیاب ہوئے،لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی 17نشستیں حاصل کرسکی جبکہ 4آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جمعیت علماء اسلام ،پشتونخؤاملی عوامی پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی چمن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 12،عوامی نیشنل پارٹی 5،جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی ،اولسی تحریک نے 4،4نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تین آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے زیارت میں جمعیت علماء اسلام 34،بلوچستان عوامی پارٹی 13،پشتونخواملی عوامی پارٹی چار جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ْخضدار میں پیپلز پارٹی کے 9،بی این پی کے پانچ ،

جمعیت علماء اسلام کے 4،تین آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی اور نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی رات گئے تک آنے والے نتائج کے مطابق نوشکی میں 11آزادامیدوار کامیاب ،بی این پی مینگل 6،جمعیت علماء اسلام 2جبکہ نیشنل پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی

ڈیرہ بگٹی میں 9آزاد امیدوار ،جمہوری وطن پارٹی کے 7اور پیپلز پارٹی کا ایک امیدوار کامیاب ہواکوہلو میں چھ آزاد امیدوار ،پی ٹی آئی کے چار،بی این پی کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی میونسپل کارپوریشن پشین کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق 32وارڈز میں سے

پشتونخوامیپ کے 18امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پشین میونسپل کارپوریشن کے 32وارڈز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوامیپ کے 18،جمعیت علماء اسلام کے 12اور 2آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی رات گئے

تک آنے والے نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قلات کے 18وارڈز میں سے پیپلز پارٹی نے 10میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ تاحال بڑی تعداد میں حلقوں کے نتائج آنے باقی ہیں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1584امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…