لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ ساتھی کبیر تاج کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کر دیاگیا ہے اوراس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے پارٹی کے لئے گراں قدرخدمات کے پیش نظر کبیر تاج کوپولیٹیکل سیکرٹری بنایا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کبیرتاج مسلم لیگ ن کے دیرینہ مخلص رہنما ہیں۔
کبیر تاج اور ان کے خاندان کی پارٹی کیساتھ 40 سالہ وابستگی ہے۔ کبیر تاج کا شمار پارٹی کے وفادار رہنماوں میں ہوتا ہے۔پونے 4 سال اپوزیشن دور میں کبیر تاج نے بہترین انداز میں پارٹی کے لیے کام کیا۔
شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف رہا ہونے کے بعداگلے دن کبیر تاج کے گھر بھی گئے تھے۔ کبیر تاج شریف فیملی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں جانے جاتے ہیں۔کبیر تاج کے والد شیخ تاج الدین نے بھی اندرون لاہور میں پارٹی کے لئے دن رات کام کیا۔