پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے‘‘، مبینہ آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت کا عمران خان پر طنز

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے‘‘، مبینہ آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت کا عمران خان پر طنز۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اور کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں۔سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے۔عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟ خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…