ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

ایہدا اٹھو گا جوانی چے جنازہ مٹھیے ، کیا سدھو نے 14دن پہلے اپنے قتل کی پیش گوئی کی ، دیہ لاسٹ رائڈ گانا وائرل ہو گیا

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایہدا اٹھو گا جوانی چے جنازہ مٹھیے ، کیا سدھو نے 14دن پہلے اپنے قتل کی پیش گوئی کی ، دیہ لاسٹ رائڈ گانا وائرل ہو گیا ۔ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا  کے 14 روز قبل اپنی سالگرہ پر ریلیز ہونے والے گانے کے بول’ ” چوبر دے چہرے اتے نور دسدا، ایہدا اٹھو گا جوانی چے جنازہ مِٹھیے” (جوان کے چہرے کا نور بتا رہا ہے ،

اس کا جوانی میں ہی جنازہ اٹھے گا) تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک  94 لاکھ 26 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ سدھو کے قتل کے بعد ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف گلوکار سدھومو سے والا قتل کر دیا گیا ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں موجود تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی ان پر 30گولیاں چلائیں گئیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مرنے کی تصدیق کی ۔ واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سدھو موسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہی

پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔گلوکار کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاستدانوں نے ان کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع مانسا کے گاؤں موس والا سے تھا۔ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور وہ اپنے ریپ کے لیے مشہور تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…