پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگادیا

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

مانسہرہ (آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے، ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے،عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا، پٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں، غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، پنجاب میں آٹا سستا کردیا،

خیبر پختونخوا میں بھی قیمتیں کم کریں گے، وزیراعلیٰ نے چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دیا تو خادم حاضر ہے، ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتاہوں، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے ترقی دینے والا نوازشریف اور مجھے منتخب کرنا ہے یا یوٹرن ماسٹر،وزیراعظم نے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگادیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب میں کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی، جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے، اس کے دور میں مہنگائی آ سمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی ، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے کہا ہے کہ صبح نماز کے بعد رزق کے لئے نکلو اور رزق تلاش کرو، میں دن رات محنت کروں گا، مانسہرہ کے لوگو آج میں مانسہرہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اس کالج سے ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کریں۔شہباز شریف کا کہنا تھا مانسہرہ اور گردو نواح کے علاقوں کی ترقی اور گلی محلوں کے مسائل کے لیے ایک ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، اسی طرح ہزارہ کے لیے علیحدہ الیکٹرک کمپنی کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں یہاں ہزارہ کی الیکٹرک کمپنی کا اعلان کرتا ہوں جس کے آپ کو بے پناہ فواد ملیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے بیٹے، بیٹیوں کے لیے فری لیپ ٹاپ مہیا کریں گے ،لوگ ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں اور نوازشریف کو دعائیں دیتے ہیں، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں۔ ملتان سکھر موٹروے 2016 میں ا?غاز کیا

اور اس کی تعمیر اپنے دور میں مکمل کی، نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال اور ترقی سے ہمکنار کرانے کے دن رات محنت کی ، میں جب ہزارہ موٹروے سے گزرا تو نواز شریف کو دعائیں دیں ۔ میں سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی جو مجھے گالیاں دیتا ہے

میں تمام طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دے کر جواب دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں لیکن 8 کروڑ لوگوں کو سبسڈی بھی دی۔ عمران خان نے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں کیونکہ اس کو پتا تھا کہ وہ آئینی طریقے سے جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو کہا تھا کہ آٹے کو سستا کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ میں 10 کلو آٹے کی بوری پنجاب کی قیمت 490 روپے میں دوں گا لیکن مجھے اب تک خیبرپختونخوا حکومت سے جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے آخری بار درخواست کرتا ہوں کہ آٹا سستا کریں۔ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ کپڑے بیچوں گا لیکن آٹا سستا کروں گا۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں 30 سے 35 فیصد ٹرن آؤٹ ہے جو حوصلہ افزا خبر ہے۔

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دوردراز رہنے والے لوگوں کو جمہورریت پر یقین ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے،

50 لاکھ گھر بڑی دور کی بات ایک اینٹ نہیں لگائی، گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، خیبرپختونخوا کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کو اتنا بوجھ ہے کہ شاید ہماری نسلیں بھی یہ قرضے نہ اتار سکیں۔ لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے۔ ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کریں گے،

پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلانی ہے تو ا?پ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اس شخص سے نجات حاصل کرنا ہوگی، جو انا پرست ہے، جو یوٹرن لیتا ہے،

اس کے دور میں مہنگائی ا?سمانوں سے باتیں کرتی رہی، غربت میں اضافہ ہوا، ایک اینٹ نہیں لگائی، دو کروڑ نوکریاں دور کی بات ایک نوکری نہیں دی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…