پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

‘تم نے میرا گھر توڑا، بچو گے تم بھی نہیں، عامر لیاقت عمران خان پر پرس پڑے

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی شادی ختم کروانے کا الزام عائد کیا ہے ۔گزشتہ روز عمران خان سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی

جس پر عامر لیاقت حسین نے رد عمل کا اظہار کیا ۔انسٹاگرام پوسٹ کی شروعات رکن قومی اسمبلی نے گانے کے اشعار سے کی مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے، تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے!!اور کہا کہ یہ عمران خان کی درخواست ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا تاہم تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بس ایک غلطی کر بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔عامر لیاقت حسین نے لکھا لودھراں والے ‘‘میاں’’ کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں تاہم دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہیاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو کہا کہ میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟ خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کے رکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے۔

انہوں نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ عمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…