بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کے خدشات طالبان حکومت نے ہوا میں اڑا دئیے

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)حال ہی میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پر عائد کی جانے والی سخت پابندیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اس مناسبت سے طالبان نے ایسے تمام خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل نے 24 مئی کو متفقہ طور پر افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد کی جانے والی سخت پابندیوں پر تنقید کی تھی۔ ان پابندیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو محدود کرنے کے ساتھ ان کی سرکاری ملازمت کرنے اور بلا روک نقل وحرکت پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔میڈیارپورتس کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی تنقید اور خدشات بے بنیاد ہیں اور ان کی حکومت خواتین کے حقوق کی مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے اپنے وعدے پورا کرتی رہے گی۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کی اکژیتی آبادی مسلمان ہے اور حکومت اس پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کاحجاب کی پابندی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان اسلامی قوانین کی سخت تشریح پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…