احمد آباد (این این آئی)انڈین پریمئر لیگ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، باز جوز بٹلر کی ناقابل شکست 106 رنز کی دھواں داراننگز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے لیگ کیکوالیفائر ٹو میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، رجت پاٹیدار58رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، فاف ڈوپلیسی 25رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔راجستھان رائلز کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ راجستھان رائلز کے پرسدھ کرشنا اور اوبید میک کوئے نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں راجستھان رائلز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جوز بٹلر نے 106رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا دیا۔ جوش ہیزلووڈ نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جوزبٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔احمد آباد انڈین پریمیر لیگ کے 15ویں ایڈیشن کا فائنل میچ (آج)اتوار کو )راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان نریندرا مودی سٹیدیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔