جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ

datetime 14  اگست‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت چین کے بڑے ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں شامل”چیلنج ٹیکسٹائل گروپ”پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ پنجاب میں 100ایکڑ پر جدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 2سے 8 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا۔ چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس اور جدید ترین ٹیکسٹائل انڈسٹری لگائی جائے گی۔ چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس ایکسپورٹ کرے گا۔

چیلنج گروپ کے ذریعے 8ماہ میں 18ہزار اور5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا۔ پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائدبرآمدات متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں متعین قونصل جنرل ژاؤ شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیلنج گروپ کے وفد کے سربراہ ویگوہانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین تجارتی اور کاروباری شراکت داری کو آئندہ چند برسوں میں مزید بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں جدید ترین اور شاندار گارمنٹ سٹی بنارہے ہیں، چیلنج گروپ کی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کے لئے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کے لئے چیلنج سپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا۔ جدید ٹیکسٹائل پراجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کوری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے۔ صنعتی اداروں کی ضرورت کے لئے مارکیٹ بیسڈ، ہیومن ریسورس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ چیلنج گروپ کے چیئرمین ویگوہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرناچاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیاں اور ان کا ویژن حوصلہ افزاء اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پُرترغیب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیوں کو دیکھ کر پنجاب آنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔حکومت پنجاب ہمارے ویژن اور تجارتی مقاصد کے ساتھ ہم رنگ ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے معروف اور بڑے ٹیکسٹائل ادارے چیلنج گروپ کے وفد کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…