بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

40ہزار سے کم آمد ن والے شہریوں کیلئے حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگاکر نے سے مہنگائی آئے گی ،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا ہے جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں۔

فون نمبرکے ذریعے786پر شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکیں گے،مستحق خواتین کو ترجیح دی جائے گی،جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی،ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے، شوکت ترین سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ رات قوم سے خطاب کیا جس کو سراہا گیا،پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے سے مہنگائی آئے گی،۔ انہوںنے کہاکہ اگرگزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،سینتیس فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ۔انہوںنے کہاکہ بینظیر سپورٹ پروگرام کے 73 لاکھ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے،جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں،فون نمبر کے ذریعے شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکیں گے، مستحق خواتین کو ترجیح دی جائے گی،اس سکیم میں 786 نمبر پر شناختی کارڈ بھیجا جاسکتا ہے، جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…