پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیوی ایک ہی کافی ہے،شیخ الازھر کے بیان سے مصر میں کھلبلی

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہاہے کہ ان کے اس بیان کے بعدکثرت ازواج کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث کا دروازہ کھل گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ بیوی ایک کافی ہے

، انہوں نے یہ بیان ملک میں ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کے حوالے سے جاری کیا۔مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ڈاکٹر الطیب سے ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں فون کال پر استفسار کیاگیا کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے اس کو بتائے بغیر غیرملکی شوہر دوسری شادی کا کیا حکم ہے؟استفسار کے جواب میں انہوں نے مردوں کو کثرت ازدواج کی اجازت ہے مگر کرنا لازمی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شوہر دوسری عورت سے شادی کرتا ہے، خواہ وہ رہائشی ہو یا مسافر۔ اسلامی شریعت میں اس بات کا ذکر نہیں کہ وہ پہلی بیوی کو مطلع کرے۔ اسے مطلع نہ کرنا خاندان کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ غیر اخلاقی معاملہ کرنے کے بجائے اپنے غیر ملکی شوہر کی دوسری شادی کرنے میں مدد کرے۔تاہم شیخ الازھرنے بات آگے بڑھاتے ہوئے دوبارہ وضاحت کی کہ بیوی ایک ہی کافی ہے۔ لوگ اکثرشکایت کرتے ہیں کہ شادی کی اصل تعدد ازدواج ہے۔ تعداد ازواج بہت سے معاملات میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعدد ازدواج کو عام طور پراچھا نہیں سمجھا جاتا اور اس حوالے سے لوگوں میں غلط رائے پائی جاتی ہے۔ میں مسلمانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ قرآن کی اس آیت کو دوبارہ پڑھیں جس میں تعدد ازدواج کا مسئلہ مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس بات پر غور کریں کہ اس سے پہلے کیا ہوا اور اس کے بعد کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان پہلی شادی کرنے کے لیے آزاد ہے مگر دوسری شادی عدل و انصاف کے ساتھ مشروط ہے۔ تعدد ازدواج شوہر کا حق ہے، لیکن یہ حق محدود ہے۔ یہ اجازت شرائط سے مشروط ہے اور شرائط پوری نہ ہوں تو اجازت باطل ہوجاتی ہے۔انہوں نے تعداد ازدواج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے پاس اس کا مضبوط جواز ہو اور باقی بیویوں کے ساتھ انصاف کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…