جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دعائیں قبول نہ ہونے پر مندر میں مورتیاں توڑنے والا شخص گرفتار

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں گوتم بدھ نگر پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 37 میں واقع ایک مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی شہری نے مندر میں تین مورتیاں ٹوٹی ہوئی پائیں

،پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت ونود کمار کے نام سے ہوئی ہے جو سیکٹر 37 کا رہائشی ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے اپنے گھر والوں کی خراب صحت کی وجہ سے مندر میں توڑ پھوڑ کی۔جے سنگھ بھاٹی، جنہوں نے پولس شکایت درج کرائی نے کہاکہ فی الحال، مندر میں کوئی پجاری نہیں ہے۔ مندر میں بھگوان شیو، دیوی درگا اور بھگوان ہنومان کی مورتیاں موجود ہیں اور ان سب کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی ایک ٹیم کو مندر میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ علاقے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مندر کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے لیکن گواہوں سے کی گئی تفتیش نے پولیس ٹیم کو مشتبہ شخص تک پہنچایا اور منگل کو اسے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔وشال پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا)نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بتوں کو اس لیے توڑا کیونکہ بھگوان اس کی دعائیں نہیں سن رہا تھا اور وہ غصے میں تھا، کیونکہ حال ہی میں خاندان کا ایک فرد بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ونود دہاڑی دار مزدور ہے اور اپنی بیوی اور سالہ بیٹے کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا رہنے والا ہے۔پولیس اسٹیشن کے انچارج انیل کمار کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں سے وہ مندر میں پوجا پاٹ کر رہا تھا کیونکہ اس کی بیوی اور بیٹا طویل بیماری میں مبتلا تھے۔ حال ہی میں اس کی خالہ کا انتقال ہوا، جس نے اسے غصہ دلایا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی کی دفعہ 295 (عبادت کی جگہ کی بے حرمتی)کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…