اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے یکم اگست تک کھیلیں گے، نیا سیشن بھی یکم اگست سے شروع ہوگا۔اداروں کے سربراہان کو گرمیوں کی چھٹیوں میں داخلہ جات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔