اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو جہانگیر ترین کہہ گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز سابق وزیرخزانہ کو شوکت ترین کی جگہ جہانگیر ترین کہہ گئے۔شبلی فراز کی زبان سے جہانگیر ترین کا نام سن کر دیگر پارٹی رہنماؤں کی ہنسی نکل گئی تاہم شوکت ترین کو اپنا غلط تعارف ذرا نہ بھایا اور انہوں نے ہاتھ کے ہاتھ شبلی فراز کی تصحیح کراکے فوری اپنا درست نام دہرایا۔