جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے، وزیراعلی پنجاب حمزہ کا پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا،عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے

ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، ہر طرح کے حربے اپنائے گئے اور حملے کئے گئے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو 126 دن کے دھرنوں میں کیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے میں پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دعا گو ہوں اللہ تعالی صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے، عوام کا احساس ہے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 40 لاکھ ٹن گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی، عوام کو آٹا 160 روپے کمی کے ساتھ بیچ رہے ہیں، گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…