منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

حنیف عباسی معاملہ ، سزا یافتہ لوگوں کو تو خود پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے، ہائی کورٹ

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کیخلاف درخواست پر کہا ہے کہ سزا یافتہ لوگوں کو تو خود پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے ، عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ،

سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے عدالت سے سزا یافتہ لوگ پبلک آفس ہولڈر نہیں بن سکتے ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔وفاق سے ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ شیخ رشید اور حنیف عباسی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل حنیف عباسی نے کہاکہ ہمیں جواب جمع کرانے کے لیے وقت چاہیے۔ عدالت نے کہاکہ جو سزایافتہ لوگ ہیں انکو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے ، سزا یافتہ لوگوں کو تو خود پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے ،یہ عدالت ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعظم نے ابھی تک کیا کیا؟ ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو سمری گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر سمری گئی ہے تو وزیر اعظم نے نظر ثانی کیوں نہیں کی؟۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے عدالت سے سزا یافتہ لوگ پبلک آفس ہولڈر نہیں بن سکتے ۔ عدالت نے کہاکہ اگر آپ نے پبلک آفس ہولڈر ہی بننا ہے تو پہلے اپنی سزا ختم کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 2 جون تک کے لئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…