صابر شاکر نے اے آروائی سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے استعفیٰ دے دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں صابر شاکر نے لکھا کہ میں نے آج اپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔
میں اے آروائی سے بہت پیار کرتا ہوں اور میری یہ شدید خواہش ہے کہ اے آروائی کا ہزاروں کا اسٹاف پھلے پھولے ۔
سینئر تجزیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ہے کہ میری وجہ سے سلمان اقبال پر معمولی سا حرف آئے ، میں تقریبا17سال اے آروائی سے منسلک رہا ہوں ۔
انہوں نے لکھا کہ ’’ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔
آخر میں انہوں نے اشعار شیئر کیے جو یہ ہیں ۔ مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو۔۔پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام۔