بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان جلد بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر لے گا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ڈیووس(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کیساتھ سفارتی یا اقتصادی طور پر بات کرتے ہوئے اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا، ہم جلد ہی وہ دن دیکھیں گے جب پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر لے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہر سال منعقد کیے جانیوالے روایتی پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی۔ پاکستان بریک فاسٹ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر منعقد کیا جانیوالا گفت وشنید کا ایک بھرپور سیشن ہے جس میں پاکستان کی اقتصادیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔پاکستان بریک فاسٹ کی میزبانی ایک تھنک ٹینک پاتھ فائنڈرز نے مارٹن ڈاؤ گروپ کے اشتراک سے کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ سرکاری اور تاجر برادری کے ارکان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تیزی ست بدلتی عالمی سیاست و معیشت کے معاشی اور سماجی اثرات کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے ساتھ سفارتی یا اقتصادی طور پر بات کرتے ہوئے اپنے قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ ہم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستان ایک فعال ریاست ہے جو اپنی مدد کرنے کے لیے تیار ہے اور پھر عالمی برادری بھی ہماری صلاحیت کو سمجھے گی اور ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کرے گی۔

ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پر زور دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم جلد ہی وہ دن دیکھیں گے جب پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر لے گا۔ وزیر خارجہ نیاس موقع پر متعدد دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی جن میں کرونا سمیت وبائی امراض، فوڈ سکیورٹی، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز شامل ہیں۔

اس موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جیریمی جرگن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی تجارتی حقائق اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کیلئے مواقع پر روشنی ڈالی۔پاکستان بریک فاسٹ کی نظامت شریک بانی پاتھ فائنڈر گروپ مسٹر ضرار سہگل نے کی جنہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس طرح کے باہمی گفت و شنید کے سیشنز کے انعقاد کے مقاصد بتائے۔

اپنا نقطہ نظر بتاتے ہوئے، مسٹر سہگل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے بہت زیادہ امکانات ہیں اور بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی کیساتھ یہ علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پر مارٹن ڈاؤ گروپ کے سربراہ علی اخائی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پاکستان بریک فاسٹ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ ہے جو ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے ۔

پچھلے کئی سالوں سے اسے پاتھ فائنڈرز گروپ اور مارٹن ڈاؤ گروپ اسپانسر کر رہے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم ہر سال سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور دنیا بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے راہوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…