جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بی جے پی وزرائے اعلیٰ نے مسلم مخالف اقدامات کو کارنامہ قرار دیدیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی) بھارتی ریاستوں اتر پردیش، آسام اور اترا کھنڈ کے وزرائے اعلیٰ نے اپنی اپنی ریاستوں میں مسلم مخالف اقدامات کو اپنے کارناموں کے طور پر پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ، ییمنٹ بسوا اور پشکر سنگھ دھامی نے نئی دلی میں منعقدہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ایک تقریب سے اپنی تقاریر میں مسلم مخالف پالیسیوں پر فخر کیا۔

یو گی ناتھ نے کھلے مقامات پر نماز عید پر پابندی اور ذبیح خانے بند کرنے کو اہم اقدام قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا نے کہا کہ لفظ مدرسہ کو ہی مٹا دینا چاہیے جبکہ وزیر اعلیٰ بشکر سنگھ نے اپنی ریاست میں تبدیلی مذمت کے خلاف قانون کے نفاذ کا ذکرکیا۔یوگی ناتھ نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ رام نومی کا تہوار کتنے شاندار طریقے سے منایا گیااور آپ نے یہ بھی دیکھا ہو گا کہ جمعہ اور عید الفظر کی نمازیں کھلی جگہوں پر نہیں ہونگے دی گئیںاور مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر پوری طرح غائب ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ لفظ مدرسہ کو ہی مٹا دینا چاہیے کیونکہ جب تک یہ لفظ باقی رہے گا اس وقت تک کوئی بچہ ڈاکٹر اور نہ ہی انجینئر بن سکے گا۔انہوںنے مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا غبار نکالتے ہوئے مزید کہا کہ تمام مسلمان در اصل ہندو ہیں اور اس دھرتی پر رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں لہذا اگر کوئی مسلم بچہ قابل تعریف کام کرتا ہے تو اسکا سہرااسکے ہندو ماضی کو جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو سخت بنانے جیسے اپنے کاموں کا ذکر کیا۔دریںاثنا بھارتی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے ان وزرائے اعلیٰ نے جو بھی کہا ہے وہ اسلامو فوبیا کا بدترین نمونہ ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات اور تقاریر کا مقصد نفرت کی سیاست کو برقرار رکھنا اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر ماحول کو خراب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو مدرسے کا مطلب ہی نہیں معلوم وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی معروف ہندو شخصیات نے مدارس میں تعلیم حاصل کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…