راولپنڈی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی راولپنڈی میں پولیس کے آنے پر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل گزشتہ روز لال حویلی پہنچے اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا لیکن پولیس کے آنے پر وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔