اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، حکومت کا مقدمات درج کرکے مزید گرفتاریوں کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی ) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکائ کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید گرفتاریوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔

توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کی مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ، گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں پرمقدمات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ عیاں ہوگیا ، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی ، جو حشر مارچ کا ہوا اس کے بعد عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ، عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔دوسر ی جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے ،عوام نے فسادی ، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی ۔ انہوںنے کہاکہ میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے ، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا ۔

انہوں نے کہاکہ ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اْڑاتا رہا ،ساری رات عمران صاحب کنٹینرسے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ،پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے ،اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے،میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاک سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نبھاہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…