منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں داخل ہوتے وقت عمران خان کیساتھ کتنے کارکن تھے؟تعداد سامنے آگئی

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے ایف پی، این این آئی) معزول وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اپنے ہزاروں حامیوں کے کانوائے کی سربراہی کرتے ہوئے اسلام آباد کے سفر کا آغاز کیا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق عمران خان کے ہمراہ 20 ہزار سے زائد حامی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے پنجاب کا رخ کیا۔ 42 سالہ ذوالفقار خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اٹک میں مزدوری کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں اٹک پل پر پہنچے تو ہمیں پولیس کیساتھ شدید جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس بھاگنے پر مجبور ہوئی جس کے بعد ہم نے عمران خان کیلئے پل کو کلیئر کردیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے جبکہ جیو نیوز نے تمام گرفتار افراد کی فہرست حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد 7 روز کے لیے نظر بند ہوں گے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ میں 200افراد کیخلاف مقدمہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اور رینجرز کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی جوانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمی جوانوں میں پولیس کے طاہراقبال،راشد منہاس، ایف سی کے فیاض احمد،پنجاب پولیس کے 2 جوان جبکہ انہی زخمیوں میں رینجرز کے عاقب عثمان،شاکر بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…