منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف ،پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث لبرٹی چوک میدان جنگ بن گیا

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث گلبرگ کا علاقہ لبرٹی چوک میدان جنگ بن گیا ،پولیس کی جانب سے احتجاج کیلئے لبرٹی چوک میںجمع ہونے والے کارکنان پر شدید شیلنگ کی گئی جس کے جواب میں کارکنوںنے پولیس پر پتھرائو کیا ، پولیس اور کارکنوںمیں جھڑپوں کی وجہ سے لبرٹی چوک اور اس سے ملحقہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام جام ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کی جانب سے آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے خلاف کارکنوں کو لبرٹی چوک میں جمع ہو کر احتجاج کی کال دی گئی ۔ رات کے وقت کارکنان بڑی تعدادمیں لبرٹی چوک میں جمع ہو کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اور کارکناں کے درمیان چھرپوے شروع ہوئیں،جس سے افراتفری میچ گئی اور شرکا ع میں دوڑیں لگا گئی ۔ احتجاج میں موجود تحریک انصاف کے کارکنا ن مشتعل ہو گئے اور انہوںنے پولیس پر شدید پتھرائو کیا جس کے جواب میں پولیس نے دوبارہ شیلنگ کی۔ پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھڑپوں کی وجہ سے لبرٹی چوک کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا جس کی وجہ سے تمام کاروبار بھی بند کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوںنے لبرٹی سمیت کئی شاہراہوںکو ٹریفک کے لئے بلاک کر رکھا تھا اورجب راستوں کو کھولنے کی درخواست کی گئی تو پولیس پر حملہ کیا گیا اور کارکنان نے پتھرائو کیا ۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مشتعل کارکنان املاک اورلوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کی ۔پولیس شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے مرد و خواتین کارکنان لبرٹی گول چکر کے اوپر جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ جھڑپوں کی وجہ سے لبرٹی چوک اور ملحقہ شاہراہوںپر ٹریفک کا نظام بری طرح جام ہو گیا ۔

تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لبرٹی چوک میں جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے پر امن لوگوںپر شیلنگ بربریت کی انتہاہے ۔لوگ اپنی فیملیوںکے ہمراہ لبرٹی چوک میں پر امن طور پر موجود تھے کہ پولیس نے دھاوا بول دیا،تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج کرنا ہوتا تو کیا خواتین اور بچوںکو ہمراہ لایا جاتا ؟،مریم صفدر کے کہنے پر پولیس نے تحریک انصاف کے پر امن اور نہتے کارکنوں پر حملہ کیا ۔

انہوںنے کہاکہ ناکام حکمران جان بوجھ کر ملکی حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس کے ثبوت بھی سامنے آ گئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف ابھی تک پر امن ہے لیکن ہم متنبہ کرتے ہیں ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہنا ،خواتین اوربچوں پر شیلنگ کا حکم دینے والے پولیس افسران قانون کے کٹہرے میں آنے سے بچ نہیں سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…