جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جا رہی ہے،ترجمان جے یو آئی کا دعویٰ

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جا رہی ہے،ترجمان جے یو آئی کا دعویٰ

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحے کا برآ مد ہونا ملکی حالات انارکی کی طرف لے جانے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جارہی ہے، خونی لانگ مارچ کی اصطلاح قوم کے سامنے آرہی ہے، ایسا کوئی بھی لانگ مارچ غیر قانونی ہوگا، اگر خونریزی ہوئی تو پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے ذمہ دار ہونگے۔

اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی کا لانگ مارچ اس کی سیاسی زندگی کا آخری اور ناکام ایونٹ ثابت ہوگا، عوام ایسے شدت پسند اور نااہل عناصر کے خلاف ریاست کے شانہ بشانہ ہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ وقتی گرد وغبار جلد بیٹھ جائے گا، امن اور شانتی کی سیاست ہی اس ملک کی اخلاقی اقدار ہیں، حکومت میں اپنی نااہلی سے ملک کو نقصان پہنچایا، اب اپوزیشن میں اپنی ضد سے ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…