جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا جس کی گونج ہر جگہ سنائی دی، مریم نواز

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ آئین وقانون کے دائرے میں اگرکام کرے گی تو بہترین فیصلہ ہے، اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے

، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا، جیسے یہ لانگ مارچ سے فارغ ہو گا تو ان کیسز پر توجہ دیں گے، اس کی ساری چوریاں سامنے لائیں گے، عمران خان ایک زندہ لاش ہے جسے قوم نے آج مسترد کردیا، عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا جس کی گونج ہر جگہ سنی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیا مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یاسین ملک کوعمرقید کی سزا پرشدید مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبے کو عمر قید نہ پھانسی چڑھائی جاسکتی ہے، یاسین ملک کوعمرقید کی اتنی بڑی خبرہے، آج پوری قوم کی توجہ یاسین ملک کے حوالے سے ہونی چاہیے تھی، ان کی اہلیہ نے رو کر عمران خان سے درخواست کی تھی، آج پاکستان سے ایک آواز جو جانی تھی وہ ایک فیل لانگ مارچ کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کوفتنے کے آگے بندھ باندنے پرمبارکباد دیتی ہوں، کل کانسٹیبل شہید، آج پولیس کی وین کو جلانے سے شہادتیں ہوئیں، اللہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ کل بھی کہا تھا عمران خان ایک زندہ لاش ہیں، وزیراعظم، حکومت سے درخواست کی تھی اسے نہ پکڑا جائے ایکسپوز ہو گا، جلسوں میں ایسے کہہ رہے تھے اگلا الیکشن جیت لیا جائے گا، آج پاکستان کی ماؤں، بہنوں، نوجوانوں نے زناٹے دارتھپڑرسید کیا، آج اپنی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،

قوم نے بروقت عمران خان فتنے کو روکا، قوم سمجھتی ہے کرسی کی خاطرملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، پاکستان کواس وقت استحکام اورترقی کی ضرورت ہے۔ اب ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں، آج اس فتنے کا کام تمام ہونے کے بعد ملک میں استحکام اور سازگار ماحول ہو گا، پنجاب کی عوام نے آج عثمان بزدارکے مسلط ہونے کا بدلہ لیا، پنجاب کی عوام کولوٹا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شیرکے مینڈیٹ کی چوری کا بدلہ آج پنجاب کی عوام نے چکتا کیا، یہ 25لاکھ لوگوں کے لانے کی بات کر رہے تھے، پنجاب سے 200 بندے نہیں نکلے، یہ توکہتے تھے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ خیبرپختونخوا سے بھی ان کوانتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،

انقلاب خیبرپختونخوا اور پنجاب کے درمیان ملحق ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان،سندھ کی عوام کوبھی سلیوٹ کرتی ہوں، دو،تین دن پہلے یہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے پھنس گئے تھے۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر، پرویزخٹک نے ایازصادق سے رابطہ کیا،

ایازصادق نے نوازشریف سے رابطہ کیا اور بتایا کچھ دو اور کچھ لو کی بات کرتے ہیں، میرے والد نے کہا فتنہ باز، جتھے والوں کی دھمکی میں نہیں آؤں گا، انہوں نے کہا ہمیں لانگ مارچ سے بچا لیں، نوازشریف کے جواب کے بعد کل انہوں نے پھر رابطہ کیا، آج شاہ محمود، اسدعمر، پرویزخٹک نے صبح دس بجے سپیکرہاؤس میں ملاقات ہوئی، انہوں نے الیکشن اور جلسے کی جگہ کا کہا، انہوں نے کہا دھرنے کا اعلان کر چکے،

سیف ایگزٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر، یہ ان کی عزت بچانے کا پورا اہتمام تھا، ابھی سپریم کورٹ فیصلے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے سپریم کورٹ میں کہا وہ گراؤنڈ دیدیں جہاں 10 ہزار لوگ آ جائیں، حکومتی وکیل نے کہا وہ گراؤنڈ چھوٹی ہے ان کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ دیدی جائے،

انہوں نے کہا نہیں چھوٹی گراؤنڈ ہی ٹھیک ہے۔ اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا، عمران خان کے خلاف ایل این جی 122 ارب کا بہت بڑا سکینڈل ہے، عمران خان نے چینی کارٹیل کو نوازا اور کمیشن کھائی، جیسے یہ لانگ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…