جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ 19 کمسن طلبہ سمیت21 افراد ہلاک

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس ( آن لائن) امریکا میں دہشت گردی کے خوفناک واقعے میں ایلمنٹری سکول کے 19 کمسن طلبا سمیت 21 افرادمارے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں دہشت گردی کا کا افسوسناک واقعہ شہریووالڈی میں پیش آیا جہاں پستول اور 2 رائفلوں سے لیس ملزم سکول میں

داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، اطلاعات کے مطابق سکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا پولیس سے بھی فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،جس میں 2اہلکارزخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا،جس کی شناخت راموس کے نام سے ہوئی ، صدرجوبائیڈن نے واقعہ پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے28مئی تک امریکی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کردی،امریکی نائب صدر کمالہ حارس سمیت دیگرحکومتی اور اہم شخصیات نے بھی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساسرینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…