جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جہاں سے گزر رہا ہے تباہی مچاتا ہو ا گزر رہا ہے ،افسوسناک صورتحال ،تصاویر سامنے آگئیں

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان کی ’ملک جلائو مہم ‘پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی ، وفاقی دارالحکومت تباہ شدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا، پی ٹی آئی کارکنان نے ہر طرف آگ لگا دی ، سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جہاں سے گزر رہا ہے

تباہی مچاتا ہو ا گزر رہا ہے، کہیں آگ لگائی جارہی ہے تو کہیں پر پولیس وین کو جلا یا جارہاہے ۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے کارکنان نے ڈی چوک پہنچتے ہی بڑی ڈھٹائی کیساتھ  املاک کونقصان پہنچانا شروع کر دیا ،جگہ جگہ آگ لگا دی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تو کہا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے اسلام آباد میں داخل ہو گے لیکن یہاں تو معاملہ الٹا نظر آرہا ہے پچھلی دفعہ کیطرح اس بار بھی ملک میں املاک کونقصان پہنچایا جارہا ہے یہاں تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈی چوک پہنچتے ہی بڑے پیمانے پر پر آگ لگا دی ہے جبکہ موٹروے سمیت کچھ جگہوں پر آگ ہی آگ نظر آرہی ہے، اس طرح دو ہزار چودہ کے دھرنے میں بھی عمران خان نے پرا من رہنے کا کہا تھا لیکن اس دوران بھی ملک کے املاک کو بڑا نقصان پہنچا تھا، میٹرو کو آگ لگا دی گئی تھی یہ کہاں کا پر امن احتجاج ہے پچھلی دفعہ بھی آئے میٹرو جلا دی تھی اب بھی آئے ہیں پورے ملک میں تباہی مچاہی ہوئی ہے، 2014 کے دھرنے میں بھی تباہی دیکھی گئی امن نظر نہیں آیا، 2022کے احتجاج مارچ میں ملک کے املاک کا نقصان ہو رہا ہے ، عمران خان کے کارکنان پرامن رہنے کی بجائے تشدد کو دعوت دے رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…