منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف دھرنے کے 5دن کا خرچ ممکنہ طور پر کتنے کروڑ روپے ہو گا؟برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 25  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے دھرنے پر 5 دن کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 2014ء کے

اسلام آباد دھرنے میں شرکاء کی تعداد 35 تا 40 ہزار کے درمیان تھی۔رپورٹ میں دھرنے میں کھانے کا بندوبست دیکھنے والی پی ٹی آئی رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اُس دھرنے کے ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھرنے کے دوران صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اس بار اسلام آباد مارچ اگر دھرنے میں تبدیل ہوا تو اس کے اخراجات یقینی طور پر ماضی سے زیادہ ہوں گے۔رپورٹ میں مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے بتایا گیا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی 5 دِن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچ آرہا ہے۔ وہ یومیہ ایک کروڑ 73لاکھ بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی مارچ پر ہونے والے بہت سے اخراجات ایسے ہوتے ہیں، جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں جنریٹر، جھنڈے، لیبر، ٹرانسپورٹیشن، انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ اور کنٹینرز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…