جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ۔۔۔ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان  مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے

، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر کامران شاہد نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کے درمیان معاہدہ کرادیا ہے، کامران شاہد نے مزیدانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح 10بجے سے مذاکرات جاری تھے ،اب کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔صرف جلسہ ہوگا، جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت کر تے ہوئے اسلام آباد میں 22 ہزار سیکیورٹی اہلکار کر دیئے گئے ۔ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،فیض انٹرچینج کو بھی کینٹنرز لگا کر سیل کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے اسلام آباد چوک سے بند ، ٹریفک کو متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ پرموڑا گیا ۔ ذرائع کے مطابق :ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا،ریڈ زون میں جانے اور آنے کے لئے مارگلہ روڈ کھلا رہا۔مری روڈ ، قائداعظم یونیورسٹی روڈ ، بری امام جانے والے راستے بھی سیل کئے گئے ،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند کر دیئے گئے ، جڑواں شہروں میں شاہراہؤں کی بندش سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…