جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ نے اے آر وائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کا ہم آج سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں

ہمارا کوئی بھی نمائندہ نجی ٹی وی کی سکرین پر نہیں آئے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی نیوز چینل اے آروائی کا مائیک ہٹا دیا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اے آروائی کے نمائندوںکی بہت عزت کرتیں ہیں لیکن ایسا چینل جو ایجنڈے پر ہے اداروں کیخلاف بیانیے ، ملک میں انتشار اور عمران خان کیساتھ ہے جبکہ 40ارب روپے بھی کھا گیا اس لیے وہ اس کیساتھ بات کرنے کی کسی صورت تیار نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے جلسوںکیلئے پیسہ کہاں سے آرہاہے ہوشربا انکشافات قوم کے سامنے رکھیں گے ، بتائیں گے کون سا ملک دشمن اسے پیسہ دے رہا ہے ، یہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیںیہ لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہا ہے،ملک بچانے کے لیے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،عدالتوں کو بھی ادب کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں، ایسا نہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، ادارے ہوش کے ناخن لیںاس فتنے سے ڈیل کرنے کا طریقہ قرآن میں موجود ہے ، قرآن بتاتا ہے فتنے سے کیسے ڈیل کرناہے ۔ اس نے مذہب ،مدینہ ریاست کا جولبادہ اوڑھاہوا ہے اس کے اندرسے بھیانک چہرہ برآمد ہوا ہے ، تمام اداروںکو فتنے کو پہچاننا چاہیے،اس کے سد باب کی کوشش کرنی چاہیے، حکومت کو اطلاع ملی کہ انہوں نے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کر رکھا ہے، لاہور میں کانسٹیبل کی شہادت کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے ،عمران خان کی دھونس ، دھاندلی اور دبائو میں آکر حکومت نہیں چھوڑیں گے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلال چوہدری،عظمیٰ بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ لاہورمیں کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران شہید کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…