جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عامر خان نےمعروف کرکٹ اسٹارز کو چیلنج کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی فلم اسٹار عامر خان نے کرکٹ کے اسٹارز کو چیلنج کردیا، عامر نے ہربھجن اور عرفان پٹھان کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کرکٹرز کا ماننا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو اداکاری تک ہی محدود رہنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

عامر خان، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو میں پہلے عرفان پٹھان کہتے ہیں کہ امتحان کی گھڑی آگئی ہے جب میں ان دونوں کو ثابت کروں گا کہ میں ایک کرکٹر ہوں اور پھر یہ دونوں مجھے درخواست کریں گے کہ آپ ہماری ٹیم میں کھیلو۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان اداکار عامر خان کو گیند کروانے کے لیے تیار ہیں اور اس دوران ہربھجن عرفان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں اداکاری سے جڑے رہنے کا ہی مشورہ دیا۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ اداکاری میں ری ٹیک ہوسکتے ہیں لیکن کرکٹ میں نہیں، آپ کو یہاں فاسٹ بولرز، لیگ اسپنرز اور مسٹری اسپنرز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میری عامر بھائی کو یہ تجویز ہے کہ وہ صرف اداکاری پر ہی توجہ ہیں، کرکٹ ہم پر چھوڑ دیں۔ ہربھجن سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں عامر خان کی طرح اداکار بنوں، لیکن یہ ناممکن ہے۔ عامر بھائی آپ پر اداکاری اچھی لگتی ہے، کرکٹ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…