منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کی انٹربینک قیمت میں نمایاں کمی

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

لاہور، کراچی (آن لائن، این این آئی) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 1 روپیہ 43 پیسے کمی کردی گئی۔ اس کمی کے بعد ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)نے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 150 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 13.75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ یہ اقدام اور اس کے ہمراہ بے حد ضروری مالیاتی یکجائی سے طلب کو معتدل کرکے ایک زیادہ پائیدار رفتار کی طرف لانے اور ساتھ ہی مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھنے اور بیرونی استحکام کو درپیش خطرات کی روک تھام کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔ایم پی سی کے پچھلے اجلاس کے بعد عبوری تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمو توقع سے کہیں زیادہ ہے ۔ اس دوران بیرونی دبا بلند ہے اور ملک کے اندر پیدا ہونے والے اور بین الاقوامی عوامل دونوں کے باعث مہنگائی کا منظر نامہ بگڑ گیا ہے۔ملکی سطح پر اس سال ایک توسیعی مالیاتی موقف نے، جو توانائی کی سبسڈی کے پیکیج کی وجہ سے مزید ابتر ہوگیا، طلب کو ہوا دی ہے اور پالیسی کی مسلسل غیریقینی نے شرح مبادلہ پر دبا میں اضافہ کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…