منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی پولیس چھاپہ مگر کیوں ؟ جسٹس ناصرہ اقبال نے پیغام جاری کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی  )تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ اس حوالے سے جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا گھر مین بلیو وارڈ لاہور میں ہے ، رات کے دو بجے 8 پولیس اہلکار پولیس وین میں آئے ،

انہوں نے وین مار کر میرے گھر کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں داخل ہو گئے ، ان کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا ، وہ گھر کےاندر آکر ولید اقبال کو تلاش کرنے لگے حالانکہ ولید اقبال نے کوئی جرم نہیں کیا اور ولید اقبال لاہور میں نہیں رہتا وہ تو اسلام آباد میں ہوتا ہے ۔پولیس والوں نے ہمارے گارڈ کو پکڑ لیا ، گھر کی تلاشی لی اور چلے گئے ۔ دوسری جانب راجہ بشارت نے کہا کہ رات ڈیڑھ بجے گھر چھاپہ مارناایک انتہائی گھٹیا حرکت ہے، یہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی مارچ کومتاثر نہیں کر سکتے، قوم نے 25 مارچ کو عمران خان کے ساتھ نکلنا ہے۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم حافظ تنویر گھر پر موجود نہیں تھے جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے،پولیس گھر کی تلاشی لے کر واپس روانہ ہوگئی۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ۔سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے،گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما تحریک انصاف طارق محمود الحسن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیامگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہ کیا جاسکا۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن ملک اشتیاق کے گھر لاہور میں پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔لاہور پولیس نے رہنما تحریک انصاف یاسر گیلانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی

اور گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا۔چونگی امر سدھو میں پی ٹی آئی رہنما مہر نعیم اللہ تاج کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیا ہے، نعیم اللہ تاج نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اہل خانہ سے بدتمیزی کی اور ملازمین کو زدوکوب کیا۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون کے

گھر پربھی پولیس پہنچ گئی تاہم فرخ جاوید گھر کے پچھلے دروازے سے باہر نکل گئے۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق پولیس نے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے بھائی افضل اقبال کو حراست میں لے لیا۔

میاں اسلم اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پولیس نے دیواریں پھلانگ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

ساندہ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک محمد ظہیر کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ محمد ظہیر کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے، ملک محمد ظہیر کو ساندہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔اپرمال سے تحریک انصاف کے کارکن متیب اور خالق کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…