منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی گرفتار کر لیاگیا

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈائون کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ شفیق آباد پولیس نے پیپلزپارٹی کے پی پی 150سے ٹکٹ ہولڈر منشا ء پرنس کے گھر پر چھاپہ مارااور ان کے دو بیٹوں وقاص منشا اور غلام مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر والدہ کہتی رہی کہ ہمارا نسلوں سے پیپلز پارٹی سے تعلق ہے لیکن پولیس اس کے باوجود گرفتار کر کے تھانے لے گئی ۔دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں فرض کی ادائیگی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتا ہوں،غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔شہید کانسٹیبل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا،شہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،غم کی گھڑی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں لاہورشہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کے روٹ کو محدود کر دیا گیا ۔ میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو محد ود کیا گیا۔دریں اثناپولیس کی جانب سے راوی پل پر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے جس کی وجہ سے آمدورفت معطل ہو گئی۔پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کر کے راوی پل سمیت جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رکاوٹوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…