منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کل25مئی کو پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،خیبر پختونخواہ کی مقامی قیادت بھی لانگ مارچ میں شریک ہوگی ،وزیر اعلی’ خیبر پختونخواہ بھی لانگ مارچ کے ہمراہ ہونگے،لانگ مارچ کیلئے چاروں صوبوں سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،پنجاب سے قافلے کی قیادت صوبائی صدر شفقت محمود کریں گے،پنجاب سے مرکزی قافلہ لاہور سے روانہ ہوگا،لاہور سے آتے ہوئے قافلے میں راستے میں دیگر قافلے ضم ہو جائیں گے،لاہور سے قافلہ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچے گا،سندھ سے بھی قافلہ آج منگل کو اسلام آباکیلئے روانہ ہوگا،چاروں صوبوں سے قافلے لانگ مارچ کے لیے آج منگل کو نکلیں گے،تحریک انصاف نے اسلام آباد کے سرینگر ہائی وے پر پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…