جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پولیس چھاپے کے دوران محمود الرشید نے خود کو گرفتاری سے کیسے بچایا؟ سابق صوبائی وزیر نے کہانی بیان کردی

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران سٹور میں پڑے باکس میں چھپ کر گرفتاری سے بچ پایا ۔ میاں محمود الرشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حماد اظہر کے گھر پی ٹی آئی رہنمائوں کی میٹنگ ہو رہی تھی کہ پولیس نے گھر پر دھاوا بول دیا۔سٹور روم میں موجود باکس میں چھپ کر جان بچائی۔

امتیاز شیخ ، ظہیر عباس کھوکھر ، سعدیہ سہیل بھی پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر پرموجود تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تمام رہنما اورکارکنان اپنی جگہ ضرور بدلیں اور ہم بدھ کی صبح اکٹھے ہو کر آئیں گے اور حکمرانوں کو ان کی ڈرامے بازی کا جواب دیں گے۔ نا معلوم مقام سے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر صورت گرفتار ہونے سے بچنا ہے ، رہنما اور کارکنان متحد رہیں اور ہم نے ہمت نہیں ہارنی، ساری قیادت بھی پکڑی جائے تو آپ نے پلان بی پر عمل کرنا ہے ، ہم آج پورا شہر بند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ غنڈہ گردی انجام کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں ، یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ،یہ پاکستان کی سری لنکا سے بری حالت کرنا چاہتے ہی۔ انہوں نے کہ مارچ کرنا ہمارا آئینی جمہوری اور سیاسی حق ہے ، ہمارے دور میں ان سب سے مار چ کیا ہے ،ہم کیا انوکھا کام کرنے جارہے تھے۔ رانا ثنا اللہ صاحب بائیس کروڑ عوام آپ کامحاسبہ کریں گے سب انجام کے لئے تیار ہو جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اورکارکنان امپورٹڈ حکومت کی بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے لئے تر نوالہ ثابت ہو گی یہ ان کی بڑی بھول ہے ،حقیقی آزادی مارچ ہر صورت آگے بڑھے گا ،حکومت کی سیاسی تدفین کیلئے اسلام آبادپہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں انہیں غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…