جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی معافی کے بعد سدھوکی مدت قید کتنی کمی ہونے کاامکان پیدا ہو گیا

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)1988کے روڈ ریج ڈیتھ کیس میں گرفتار کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اگر جیل میں اچھا برتائو کرتے ہیں اور جیل حکام اور پنجاب حکومت انہیں غیر معمولی معافی دیتی ہے تو سدھو کی جیل کی مدت آٹھ ماہ سے کم ہو سکتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سدھو کو روڈ ریج ڈیتھ کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پٹیالہ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔جیل کے ایک اہلکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ایک مجرم کو ہر ماہ چار دن کی معافی ملتی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مجرم کی سزا میں مزید 30 دن کی کمی کرے، یہ سزا تقریبا تمام مجرموں کو ملتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث ہوں۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل یا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو مجرم کو 60 دن کی معافی دینے کا اختیار ہے حالانکہ یہ صرف غیر معمولی حالات میں اور سیاسی اجازت سے کیا جاتا ہے۔اب کچھ رپورٹس میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ سدھو کے اچھے تعلقات کی وجہ سے سدھو کے اس معافی سے فائدہ اٹھانے کا قوی امکان ہے۔ پنجاب جیل مینول کے مطابق، جیل میں رہتے ہوئے، سدھو تین ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے۔ اس کے بعد، انہیں غیر ہنر مند یا ہنر مند کے طور پر درجہ بندی دی جائے گی، قیدی روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 90 روپے کماتے ہیں۔قیدی روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرتے ہیں اور ان کے اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی 25 فیصد کمائی جیل کرنسی کے طور پر ہوتی ہے جبکہ باقی بچت اکانٹ میں ڈال دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…