تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر نے کروڑوں روپے میں فلیٹ خرید لیا

23  مئی‬‮  2022

تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر نے کروڑوں روپے میں فلیٹ خرید لیا

اسلام آباد (این این آئی) با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ایک اہم سابق وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں

اسلام آباد میں کنونشن سینٹر کے ساتھ واقع مہنگی ترین رہائشی عمارت کانسٹیٹیوشن ایونیو میں ایک بارہ کروڑ مالیت کا ایک فلیٹ خریدا ہے اور یہ فلیٹ انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک معروف کاروباری گروپ سے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم سابق وفاقی وزیر نے کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کی مہنگی ترین عمارت میں فلیٹ نمبر 501فیصل آباد کے ایک معروف کاروباری گروپ سے بارہ کروڑ روپے میں خریدا ہے

جس کی مارکیٹ ویلیو پندرہ کروڑ رو پے بنتی تھی تاہم اس کاروباری گروپ نے سابق وفاقی وزیر سے خصوصی تعلقات کے پیش نظر تین کروڑ روپے کی رعایت دی اور سابق وزیر نے بارہ کروڑ روپے میں فلیٹ خریدا۔ واضح رہے کہ اسی کانسٹیٹیوشن بلڈنگ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا فلیٹ بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…